13

کمالیہ’ لوڈنگ رکشہ سے گر کر ایک شخص زخمی

کمالیہ(نامہ نگار) لوڈنگ رکشہ سے شخص گر کر رکشہ کے نیچے آگیا۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ سید موسیٰ کے قریب لوڈنگ رکشہ کو تیز رفتاری میں جمپ لگنے سے رکشہ پر سوار شخص نیچے گر گیا اور رکشہ کے نیچے آگیا۔ ریسکیو 1122 کمالیہ کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں