30

کمالیہ ‘ ماموں کانجن روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ‘ شہری پریشان

کمالیہ(نامہ نگار) کمالیہ ماموں کانجن روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ جس سے اس روڈ پر آئے روز ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں ۔ ٹریفک حادثات کے باعث بہت سی قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاں کے ساتھ ساتھ اکثر افراد عمر بھر کی معذوری کا شکار بھی ہو چکے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبہ جات میں اس روڈ کی از سر نو تعمیر تو ایک طرف مرمت کا ذکر بھی نہیں ملتا ۔ اس حوالے سے سروے رپورٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے علاقہ مکینوں محمد حسنین ، عطاء اللہ ، واجد علی ، ثقلین شیر ، محمد طارق ، حافظ محمد اویس ، سیف الرحمن و دیگر کا کہنا تھا کہ روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ٹریفک کا گزرنا محال ہو چکا ہے ۔ ڈرائیور حضرات اپنی گاڑی کو نقصان سے بچانے کیلئے روڈ کے دونوں اطراف میں بنے ہوئے کچے راستے سے گاڑی کو گزارتے ہیں جس سے دھول ، مٹی اور گردوغبار اٹھتا ہے اور اس سے علاقہ مکین پھیپھڑ وں ، گلے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ جبکہ اندھیرا ہوتے ہیں اس روڈ سے ٹریفک کا گزرنا بالکل ہی بند ہوجاتا ہے اور علاقہ سنسان ہو جاتا ہے جس کے بعد جرائم پیشہ عناصر علاقہ مکینو ں کے گھروں ، دوکانوں اور گوداموں سے مختلف قیمتی اشیاء اور نقدی چوری کر کے لے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں