کمالیہ(نامہ نگار) موضع موہل میں گھڑ ڈانس کا انعقاد۔ پنجاب بھر سے گھوڑوں کے مالکان نے شرکت کی۔ سید ثقلین حیدر کاظمی کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ موضع موہل میں آل پنجاب گھڑ ڈانس مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہر سید موہل، محمد سرفراز موہل اور چئیرمین موضع موہل کے علاوہ سابق چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل ڈویژن فیصل آباد سید ثقلین حیدر کاظمی، سابق ڈی ایس پی بہار حسین بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ مقابلے میں گھڑ ڈانس میں شرکت کے لئے پنجاب بھر سے گھوڑوں کے مالکان نے شرکت کی۔ گھوڑوں کے ڈانس نے سماں باندھا کہ شرکاء اور شائقین دم بخود رہ گئے۔ مہمان خصوصی سابق چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل ڈویژن فیصل آباد سید ثقلین حیدر نے گھڑ ڈانس مقابلے کے شرکاء کو داد دی اور ان کی انتھک محنت پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
38