13

کمالیہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا

کمالیہ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کی زیر نگرانی صدر بازار کمالیہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹرکمالیہ اقرا ناصر نے کہاے کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر عوام سے تجاوزات کے خاتمے میں تعاون کی اپیل کی ہے شہر کو صاف ستھرا اور منظم بنانا اولین ترجیح ہے اور ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ بلا امتیاز جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں