کمالیہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ نازیہ راحیل گجرکو دیے جانے پر کارکنان کا جشن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ پی پی 123 صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے نازیہ راحیل کو ٹکٹ دیے جانے پر کارکنان نے ان کی رہائش گاہ محلہ راوی ٹاون میں جشن منایا ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 123 نازیہ راحیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کارکنان کی جیت ہوئی ہیآپ لوگ بھرپور طریقے سے الیکشن مہم کو جاری رکھیں آٹھ فروری کا دن ہماری فتح کا دن ثابت ہوگا اور علاقہ کمالیہ میں تعمیر و ترقی کا سلسلہ پھر سے جاری ہوگا تمام علاقوں میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی کام کروائے جائیں گے اپ لوگ گلی گلی محلے محلے اور دیہات میں مسلم لیگ ن کے پیغام کو پہنچائے مسلم لیگ ن کے امیدواران کو کامیاب کروائیں تاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو سکے اور ملک بحرانوں سے نکل سکے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
