کمالیہ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عدنان ارشاد کی ہدایت پر چیف آفیسر محمد طاہر فاروق کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کنٹینرز رکھ دئیے گئے ہیں.چیف آفیسر محمد طاہر فاروق نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوڑا کرکٹ وغیرہ جا بجا پھینکنے کی بجائے کوڑا دان میں پھینکیں. انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال شہر کی مین شاہراوں پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں اور مرحلہ وار شہر کے دیگر علاقوں میں بھی رکھے جائیں گے تاکہ شہر کی صفائی کی صورتحال مزید بہتر ہو۔
26