29

کمالیہ میں نئے پٹواریوں کی جانب سے تحصیلدار کے اعزاز میں عشائیہ

کمالیہ(نامہ نگار)نئے تعینات ہونے والے پٹواریوں کی جانب سے تحصیلدار کمالیہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ میں نئے تعینات ہونے والے پٹواریوں کی طرف سے تحصیلدار کمالیہ سید غلام عباس کاظمی کے اعزاز میں فلیورز ہوٹل پر عشائیہ کا اہتمام گیا گیا۔ جس میں سابق نائب تحصیلدار و ماسٹر ٹرینر کمالیہ رانا محمد اقبال نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تحصیلدار کمالیہ نے اپنے اعزاز میں عشائیہ دئیے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نئے تعینات ہونے والے پٹواریوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ تمام لوگ اپنے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گے اور محکمہ کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ علاقہ کا نام بھی روشن کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں