کمالیہ(نامہ نگار) چیئرمین آل پاکستان ریٹیلرز ایسوسی ایشن جاوید اقبال نے صدر کمالیہ ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن محمد ساجد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ریٹیلرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمالیہ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد ساجد نے کہا کہ ریٹیلرز کو موبائل اکاؤنٹ میں رقم جمع کرنے اور نکالنے کے حوالہ سے ایف آئی اے کی جانب سے مختلف مسائل کا سامنا ہے اور اس سلسلہ میں ریٹیلرز کو مختلف نوٹسز موصول ہونے کے ساتھ ساتھ ریٹیلرز اکاؤنٹ کا بلاک ہونا بھی بہت بری پریشانی ہے جس کے بعد ریٹیلر کی اس اکاؤنٹ میں موجود رقم بھی بلاک ہو جاتی ہے جبکہ موبائل کمپنیز کی جانب سے ریٹیلر کے کمیشن کوختم کرنے کے بعد ریٹیلر کی محنت میں اضافہ اور آمدنی میں پچھتر فیصد کمی ہو چکی ہے۔ چیئرمین آل پاکستان ایسوسی ایشن محمد جاوید اقبال نے اس سلسلہ میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ آل پاکستان ریٹیلرز ایسوسی ایشن کی ایف آئی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملکی سطح پر بات چیت ہو رہی ہے جس سے امید ہے کہ جلد ہی ریٹیلرز کے معاملات پہلے سے کافی بہتر ہوجائینگے۔
53