19

کمالیہ پولیس منشیات فروشوں کیخلاف متحرک ‘ شراب اور چرس برآمد

کمالیہ(نامہ نگار) کمالیہ پولیس کی منشیات فر وشوں کیخلاف بڑی کاروائی، سینکڑوں لیٹر شراب ا ور چرس برآمد کر لی، ایک ملزم گرفتار۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ عارف شہبا ز خان کے حکم پر کمالیہ پولیس کامنشیات فروشوں کیخلا ف کاروائی کرنے کے لئے اے ایس پی سرکل کما لیہ ڈاکٹر سعد آفریدی کی سربراہی میں پولیس اہلکا ران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے مخبر کی ا طلاع پر نواحی علاقہ چک نمبر 739 گ ب میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ا کر م نامی شخص کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے ولائتی و پونڈا شراب کی بوتلوں سمیت 271 لیٹر شراب اور 1کلو160گرام چرس برآمد کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں