کمالیہ(نامہ نگار) چوہدری عمران کسانہ ایڈووکیٹ ایڈیشنل سیشن جج تعینات ۔ تفصیل کے مطابق چوہدری عمران کسانہ ایڈووکیٹ ڈی ڈی پی پی ایڈیشنل سیشن جج تعینات ہو گئے۔ ان کی اس تعیناتی پرعارف چوہدری ایڈووکیٹ، عرفان ضیاء ڈپٹی اٹارنی جنرل، چوہدری محمد سرور گجر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و دیگر اراکین بار ایسوسی ایشن کمالیہ نے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر عارف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری عمران کسانہ نہایت ہی زیرک اور ٹھنڈے مزاج کے انسان ہیں ۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے منصب سے بھرپور انصاف کریں گے اور کسی بھی بے گناہ کو سزا نہیں ہونے دیں گے۔ ان کی یہ تعیناتی علاقہ کی عوام کے لئے باعث فخر ہے۔
27