43

کمالیہ کے سرکاری محکموں میں شجرکاری مہم کی تیاریاں

کمالیہ(نامہ نگار) تمام سرکاری محکموں میں شجر کاری مہم کا آغاز، محکموں کے ملازمین اور افسران نے تیاریاں شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق تمام سرکاری محکموں میں شجر کاری مہم کا آغاز ہو چکا ہے جس کی تمام افسران اور ملازمین نے تیاری شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے تمام سرکاری محکموں نے پینا فلیکسز آوایزاں کرنے شروع کردئیے ہیں۔ اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے تمام محکمہ جات کو شجرکاری مہم کا ٹارگٹ دے دیا گیا جس میں نہ صرف نئے پودے لگانا بلکہ تیار درخت بھی شامل ہیں۔ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرنے سے نہ صرف علاقہ میں پودوں کا اضافہ ہوگا بلکہ اگر ان کی مناسب دیکھ بھال کی جائے تو یہ تناور درخت بن کر ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بھی بنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں