29

کمالیہ کے عوام کی سوئی گیس کے حوالے سے شکایات دور کی جائیں

کمالیہ(نامہ نگار) جی ایم سوئی گیس مسرور احمد خاں کی سابق ایم این اے چوہدری اسد الرحمٰن سے ملاقات۔ تفصیل کے مطابق جی ایم سوئی گیس مسرور احمد خاں لغاری نے گزشتہ روز سابق ایم این چوہدری اسد الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چوہدری اسد الرحمٰن نے انہیں کمالیہ اور پیرمحل کی عوام کو سوئی گیس سے متعلقہ مسائل سمیت دیگر ایشو کے متعلق تفصیلی طور پر بتایا۔ جی ایم سوئی گیس مسرور احمد خاں لغاری نے عوام کے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر عبدالکریم انصاری چوہدری افتخار رائس مل والے بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں