کمالیہ(نامہ نگار) صدر رحمانی یوتھ ونگ کمالیہ آصف رحمانی نے کہا ہے کہ محلہ اسلام پورہ کمالیہ میں سیوریج لائن کے بوسیدہ ہوجانے کے سبب کئی روز سے سیوریج کا گندہ پانی بازاروں میں جمع ہوگیا ہے ۔جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں اور آنے جانے لوگوں کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خاص طور پر نمازی حضرات کو اس گندے پانی میں سے گزر کر مسجد تک جانے میں بہت پریشانی کا سامنا ہے انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ محلہ اسلام پورہ کی بوسیدہ ہوئی سیوریج لائن کو ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کیا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
