20

کمالیہ کے نواحی علاقہ سے ایک شخص کی نعش برآمد

کمالیہ(نامہ نگار) نواحی علاقہ سے ایک شخص کی نعش برآمد۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 731 گ ب کے لنک روڈ پر گندم کی فصل سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق اس شخص کا نام فاروق ہے اور اس کا تعلق تحصیل چیچہ وطنی کے محلہ احمد نگر سے ہے۔ ذرائع کے مطابق متوفی فاروق کی عمر 35 سال کے قریب ہے جس گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں