کمالیہ(نامہ نگار) صدر انجمن تحفظ حقوق شہریاں رانا مظفر علی فاروقی نے کہا ہے کہ سرکل کمالیہ کے پٹواریوں نے پرائیویٹ ملازم رکھے ہیں جنہوں نے آگے بھی ملازم رکھے ہوئے ہیں، پرائیوٹ ملازم پیسے لیکر لوگوں کے گھروں اور ڈیروں پر سرکاری ریکارڈ لیکر جاتے ہیں۔ اور بھاری رقومات وصول کرتے ہیں جبکہ غریب بندے کو دفتروں کے چکر لگوائے جاتے ہیں، پٹواری سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ بندوں کو دیکر ان سے حصہ وصول کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ان لوگوں کو عوام کی سہولت کے لئے ان عہدوں پر فائز کیا ہے مگر یہ لوگ صرف امیروں کو سہولت فراہم کرنے پر مامور نظر آتے ہیں۔ غریب آدمی کو دیکھتے ہی رعب دار لہجے میں بات کرتے ہیں اور اس کی بات کو سننا بھی گواراہ نہیں کرتے۔
38