کمالیہ(نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش۔ بارش کے باعث بجلی کے مختلف فیڈر ٹرپ ہوتے رہے۔ سردی کی لہر ایک بار پھر واپس آ گئی۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ شہر اور گردونواح میں رات سے ہی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کا یہ سلسلہ صبح تک جاری رہا۔ بارش کے باعث بجلی کے مختلف فیڈر ٹرپ ہوتے رہے۔ جبکہ نکاسی آب کا نظام خراب ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور گلی محلوں میں پانی جمع ہوگیا۔ بارش کے باعث سردی کی لہر ایک بار پھر واپس آ گئی اور شہری سردی سے بچنے کے لئے گھروں میں دبک کر بیٹھے رہے۔
31