کمالیہ(نامہ نگار) گھر سے اہل خانہ اغوائ، مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ موضع حیات کا کاٹھیہ کے رہائشی محمد حسنین نے تھانہ صدر پولیس کو تحریری درخواست میں بتایا کہ ایاز نامی شخص اپنے دیگر 4 ساتھیوں کے ہمراہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی اس کے گھر گھس آیا اور گھر پر موجود اس کی زوجہ اور بچیوں کو زبردستی اغواء کر کے کارمیں ڈال کر موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
17