55

کمال آباد قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ ‘ زخمی ڈاکو گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ گلبرگ کے علاقہ کمال آباد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں گولی لگنے سے ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے فرار ہونے والے ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار تین ڈاکو شہباز ٹائون کے قریب شہری سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کی کال پر پولیس نے ناکہ بندیاں کیں تو تھانہ گلبرگ کے علاقہ کمال آباد قبرستان کے قریب مدینہ آباد روڈ پر پولیس نے ناکہ بندی کرتے ہوئے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تو پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا تو اسکے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، تاہم پولیس نے زخمی ڈاکو کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، زخمی ڈاکو کی شناخت شان ولد ریاض حسین سکنہ زبیر کالونی گلی نمبر9 کے نام سے ہوئی، ریسکیو1122 نے اطلاع ملنے پر زخمی ڈاکو کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا، تاہم پولیس فرار ہونے والے ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں