33

کمسن کامران کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار’ آلہ قتل برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) کڑی خیسور پولیس نے کمسن کامران کے قتل میں ملوث ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی پہاڑپور سرکل محمد عمران کنڈی اور ایس ایچ او کڑی خیسور آفتاب عالم بلوچ نے محمد رمضان ولد غلام حسین قوم فقیر سکنہ کڑی خیسور کی رپورٹ کہ اس کا بیٹا محمد کامران بعمر 14/15 سال حسب معمول اپنے مدرسے جامعہ رضویہ خیر العلوم جا رہا تھا کہ راستہ میں تاک میں کھڑے ملزم نقیب اللہ ولد شریف اللہ قوم فقیر سکنہ راغو خیل نے دوستی نہ کرنے پر محمد کامران کو پسٹل سے فائر کرکے زخمی کردیا جو بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں