ساہیوال(بیورو چیف) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا ساہیوال میڈیکل کالج کا دورہ، کانووکیشن کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی۔گورنر پنجاب انجینر بلیخ الرحمن کانووکیشن کے مہمان خصوصی ہونگے جس میں سیشن 2016ـ21 کے گریجویٹ طلبہ و طالبات کوایم بی بی ایس کی ڈگریاں دی جائیں گی۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان، کنوینئر کانووکیشن پروفیسر ڈاکٹر احمد ذیشان جمیل،ڈاکٹر راو ریاض الحق، ڈاکٹر اختر محبوب،ڈاکٹر نثار احمد سعیدی اور ایم ایس ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کالج کے مختلف حصے بھی دیکھے اور کانووکیشن کی تقریب کو زیادہ بہتر انداز سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مختلف تجاویز بھی دیں۔
33