سرگودھا (بیوروچیف )کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی نے شہریوں کو درپیش سیوریج مسائل کے جائزہ اور ان کو حل کروانے کے لیے گل والا اور سلانوالی روڈ کے ڈسپوزل کا موقع پر جا کر معائینہ۔ اس موقع پر ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ انوار الحق طور اور سی او میونسپل کارپوریشن طارق پرویا بھی موجود تھے۔ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر کو دونوں ڈسپوزل کی کپیسٹی، مشنری کی صورتحال ، اپ گریڈیشن مختلف آبادیوں میں سیوریج لائنوں کی موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے سی او ایم سی سیور لائینوں کی بھل صفائی کروانے ، ٹوٹی سیور لائینوں کا تخمینہ تیار کرنے اور ایم سی کے موجود فنڈز سے شہر کی ٹوٹی سٹرکوں کا پیچ ورک کروانے کے احکامات بھی جاری کیے۔
29