ساہیوال (بیوروچیف) کمشنر ساہیوال ڈویژ ن شعیب اقبال سید نے منڈیوں کی شہر سے باہر منتقلی میں غیر ضروری تاخیر کا نوٹس لے لیا،شہر میں صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے منڈیوں کی باہر منتقلی نہایت ضروری ہے، کمشنر ساہیوال۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں غلہ منڈی،فروٹ منڈی اور سبزی منڈی کو شہر سے باہر منتقلی پر غور کیا گیا ـسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد زبیر نے بتایا کہ تینوں غلہ منڈیوں کی شہر سے باہر منتقلی کا عمل 2011 میں شروع کیا گیا تھا لیکن 2018میں فنڈز کی عدم دستیابی کے بعد سے تعمیراتی کام تعطل کا شکار ہے ـانہوں نے بتایا 250پلاٹ نیلامی کے ذریعہ فروخت ہونے باقی ہیں جن کی آمدنی سے باقی ماندہ کام مکمل کرایا جا سکتا ہےـسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد زبیر نے بتایا کہ تینوں غلہ منڈیوں کی شہر سے باہر منتقلی کا عمل 2011میں شروع کیا گیا تھا ۔کمشنر شعیب اقبال سید نے ترقیاتی کام کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی تاکہ قیمتوں کا تعین کر کے پلاٹوں کو نیلام کیا جاسکے ۔
23