34

کمشنر سرگودھا اجمل بھٹی سے تاجروں کے وفد کی ملاقات

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر محمد اجمل بھٹی سے ایوان صنعت و تجارت کے صدر ساجد تارڑ اور انجمن تاجران کے صدر ناصر سہگل کی قیادت میں تاجروں کے نمائندہ وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے تاجروں اور یہاں کے باسیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ان مسائل کے ازالے کے حوالے سے مثبت تجاویز بھی دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی شعیب نسوانہ بھی موجود تھے۔ تاجروں کی جانب سے شہر میں تجاوزات اور ٹریفک کے مسائل کی نشاندہی کی گئی اس طرح انہوں نے اندرون بازاروں اور علاقے کی سڑکوں کے بیچ ورک، بھلوال روڈ کی نا گفتہ بہہ حالت، انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ٹو کی تعمیر میں درپیش مسائل سمیت میونسپل سروسز اور ریونیو کے حوالے سے عام شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں