38

کمشنر سرگودھا نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کا آغاز کردیا

سرگودہا (بیوروچیف ) کمشنر محمد اجمل بھٹی نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کا آغاز کر دیاہے ۔ انہوں نے زیر تعمیر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے طالبات 49 ٹیل اور پبلک پارک چکنمبر 47شمالی کی اپ گریڈیشن کے جاری کام کا موقع پر جا کر معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈ و یلپمنٹ بلال حسن ‘ ڈائریکٹر کالجز سرفرازگجر اور ڈ پٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران کے علاوہ متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے ۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کیلئے امسال کے جاری فنڈز کو سو فیصد شفاف انداز میں خرچ کیاجائے ۔ کو ا لٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھیں ۔ عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کا ضیاع کسی صورت بر د ا شت نہیں کیاجائیگا ۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی محکمہ بلڈنگ ‘ شا ہرات اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران پر زور دیا کہ وہ جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے باقی فنڈز کے اجراء کیلئے صوبائی حکومت سے خط وکتابت کے ذریعے رابطے میں رہیں اور جہاں ان کی ضرورت محسوس ہو گی فوری آگاہ کیا جائے۔ انہوںنے مزید کہاکہ عوامی بھلا ئی کی سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں ایک ٹیم کی صورت میں کام کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں