33

کمشنر سرگودھا کی از خود تجاوزات ختم کرنے کی مدت ختم ہونے کے بعد آپریشن کی ہدایت

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر محمد اجمل بھٹی نے شہر سے از خود تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تا جروں کو دی گئی مدت ختم ہونے کے بعد بلا تفریق آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آپر یشن کا آغاز لیاقت مارکیٹ سے ہو گا جو بتدریج د وسرے بازاروں تک پہنچایاجائیگا ۔ پہلے دن پانچ ہزار روپے جرمانہ ‘ دوسرے دن دس ہزار روپے جر مانہ جبکہ تیسری دفعہ قانون شکنی پر دکان سات روز کیلئے سیل کی جائیگی ۔ اس طرح ٹریفک کے مسا ئل پر قابو پانے کیلئے پہلے مرحلہ میں امین بازار او ر کچہری بازار میں بیرئیر لگائے جائیں گے ۔ کسی بھی گاڑی کو ان بازاروں میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ اندرون بازاروں کے دکانوں پر کام کرنے والے تمام ورکرز اور مالکان کی گاڑیاں او ر موٹر سائیکل کمپنی باغ اور بلا ک نمبر 11 میں قائم پاکنگ سٹینڈز پر کھڑی کی جائیں گی۔ان بازاروں میں لوڈنگ ان لوڈنگ کا کام رات دس بجے کے بعد کیا جائیگا۔ یہ فیصلے کمشنر کی زیر صدارت ٹریفک مسائل کے حل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کئے گئے ۔ اجلاس میں سی او کنٹونمنٹ ظفر محمود ‘ ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے فاروق حیدر عزیز ‘ ایڈیشنل کمشنر یاسر بھٹی ‘ سی او ایم سی طارق محمود ‘ سیکرٹری آر ٹی اے محمد طاہر ‘ صدر ایوان صنعت وتجارت ساجد حسین تارڑ ودیگر نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں