60

کمشنر سلوت سعید کا پرانی سبزی منڈی کی جگہ پبلک پارک کی تعمیرات کامعائنہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے پرانی سبزی منڈی کی جگہ پر سٹیٹ آف دی آرٹ پبلک پارک کی تعمیراتی پیشرفت کا معائنہ کیااور43 کنال سے زائد اراضی پر 32 کروڑروپے کی لاگت سے وسیع وعریض پارک کے تعمیراتی عمل کا جائزہ لیا۔انہیں بتایا گیا کہ پارک کی تعمیر کا 70 فیصد سول ورک مکمل ہوگیا ہے۔کمشنر نے پارک کو 30 جنوری سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اضافی ورک فورس لگاکر باقی ماندہ کام مکمل کریں۔تعمیراتی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیروتفریح کے لئے آنے والوں کو پارک میں معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے بچوں کے لئے مختص پلے ایریا کو مزید اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ مرد،خواتین،بچوں اور خصوصی افراد کے لئے الگ الگ واش رومز ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ پارک کے قیام سے بڑی آبادی کو معیاری تفریحی سہولت ملے گی اورپبلک پارک شہر میں خوبصورتی کے اقدام میں ایک اور گرانقدر اضافہ ہوگا۔ڈی جی پی ایچ اے ضمیر حسین نے بتایا کہ پارک میں آہنی چاردیواری،اندرورنی وبیرونی واک وے ٹریک،آٹ ڈور جم سیٹ،بچوں کے لئے تفریحی جگہ، فوارے، پبلک واش رومز،الیکٹریکل ومکینیکل ورک،ہارٹیکلچر ورک،فوڈ کورٹ اور پبلک ایریا بنایا جارہا ہے اور پبلک پارک کو مقررہ ٹائم فریم سے قبل مکمل کرانے کے لئے تیز رفتار اقدامات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں