38

کمشنر کا حکم نظر انداز ‘ محکمہ انہار کے عملے کا بھل اٹھانے سے انکار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)راجباہ سروالا کی بھل صفائی کرکے وہاں سے نکلنے والی مٹی اور گندگی کے ڈھیروں کوراجباہ کے کناروں پر پھینک دیاگیا’عبداللہ پور سے محدث اعظم چوک جھنگ بازار تک لوگوں کوآمدورفت میں شدید دشواری’حادثات کے خدشات’گندگی کے ڈھیر خشک ہوکر اٹھنے والی دھول سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے’محکمہ انہار کے عملے کا راجباہ سے نکالی جانیوالی بھل اٹھانے سے انکار’ڈویژنل کمشنرکاحکم بھی نظرانداز کردیا’عوامی حلقوں کا صورتحال پراظہار تشویش’تفصیل کے مطابق شہریوں کی ”دہائی”پرمحکمہ انہار نے راجباہ سروالا کی بھل صفائی توکروا دی مگرعبداللہ پورسے محدث اعظم چوک جھنگ بازار تک راجباہ کنارے پڑی بھل اٹھائی نہیں جارہی جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات درپیش اورپیدل چلنے والوں کوبھی شدید الجھن کا سامنا ہے’اس صورتحال کے باعث حادثات کے خدشات بھی بڑھ چکے ہیں’راجباہ سروالا سے نکالی جانیوالی بھل خشک ہوکر ہوا میں اڑتی نظرآتی ہے اوراس دھول سے لوگوں کے بیماریوں میں مبتلا ہونیکا خدشہ ہے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ڈویژنل کمشنرمحترمہ سلوت سعید نے راجباہ سروالا سے نکالی جانیوالی بھل اٹھانے کا حکم دیا مگرمحکمہ انہار کا عملہ بھل اٹھانے سے انکاری ہے’عبداللہ پور سے محدث اعظم چوک جھنگ بازار تک راجباہ کنارے پڑی بھل سڑک تک پھیل جانے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونا اورپھسلن کے باعث حادثات کا خدشہ محکمہ انہار کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے لہذا محکمہ انہارراجباہ سروالا کے کناروں پرپڑی ہوئی بھل کوفوری طور پر اٹھائے لوگوں کو درپیش خطرات ومشکلات سے نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں