34

کمپیوٹر شاپ پر ڈکیتی چار لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) گرڈ روڈ پر غنی کمپیوٹر اینڈ موبائلز شاپ میں ڈکیتی کی واردات میں دو نامعلوم مسلح ملزمان دکاندار سے چار لاکھ روپے کی نقدی پار کر گئے ‘ مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں 21سالہ محمد دائود ولد قمر زمان سکنہ محلہ جمندانوالہ ڈیرہ سٹی اپنی دکان غنی کمپیوٹراینڈ موبائلز واقعہ گرڈ روڈ نزد آئیڈل شادی ہال میں موجود تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور دائود پر پستول تان کر کائونٹر میں موجود اس کے چار لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ‘کینٹ پولیس نے متاثرہ نوجوان دکاندار دائود کی رپورٹ پر نامعلوم 2ملزمان کیخلاف 382ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں