فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر امان اللہ سومرو نے آج فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق سے ملاقات کی اور لوگوں کو سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر فلور ملز با رے فیصل آباد چیمبر کی قائمہ کمیٹی اور سٹی ڈو یلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین شاہد ممتاز باجوہ بھی مو جو د تھے۔ صدر چیمبر نے کہا کہ ضرورتمند اور بالخصوص کم آمدنی والے علاقوں میں آٹے کی سپلائی فوری طور پر بڑھائی جائے اور اس سلسلہ میں سیاست سے قطعاً نظر غیر جانبدار بنیادوں پر ٹرک پوائنٹ بنائے جائیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر اس مقصد کیلئے قلت اور ضرورت کے مطابق مختلف آبادیوں کی نشاندہی کرے جہا ں ترجیحی بنیادوں پر آٹا سپلائی کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ 10کلو آٹے کا تھیلا 648 ر و پے میں دستیاب ہو گا تاکہ کم آمدنی والے افراد کو اُن کے گھروں کے نزدیک یہ سہولت مہیا کی جا سکے۔ صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ چیمبر غیر سیاسی ادارہ ہے اور ہم شہریوں کے عظیم تر مفا د کیلئے صرف ایسے مقامات کی نشاندہی کریں گے۔
40