20

کنٹینرزمیں پڑا خام مال پیٹروکیمیکلزایکسپائرہوچکا

فیصل آباد (پ ر)چیئرمین اپپٹما ریجن فیصل آباد شیخ حافظ محمد اصغرقادری نے کہا ہے کہ کنیٹنرزایک عرصہ کے بعد کچھ ریلیز ہونے شر و ع ہوئے ہیں تو ان میں پڑا ہوا خام مال پیٹر و کیمیکلز ایکسپائر ہو چکا ہے ۔پیٹروکیمیکلز کو محفوظ کر نے کے لئے بندرگاہ میں کوئی انتظام یا سہولت نہیں ہے کیونکہ پیٹروکیمیکلز کو خاص ٹمپریچر پر رکھنا ہوتا ہے اگر پیٹروکیمیکلز کو خاص درجہ حرات پر نہ رکھاجائے تو وہ خراب ہوجاتا ہے ایک مدت کے بعد کنٹینرز ریلیز ہونے کے بعد صنعتکاروں اور تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ حکومت ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے صنعتکا ر و ں اور تاجروں کے نقصانات کے ازالہ کے لئے فو ر ی اقدامات کرے ۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے تین ماہ سے ہزاروں کینیٹرز پھنسے ہوئے ہیں ان تین ماہ میں خام مال پیٹرو کیمیکلز ناکارہ ہو کر رہ گیا ہے ۔ ا نہوںنے کہا کہ صنعتکاروں اور تاجروں کے کر و ڑ و ں ڈالرز برباد ہونے کی وجہ سے انڈسٹریز وکا ر و بارتباہ اور لاکھوںمزدور بے روز گار ہو چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں