فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ضلعی صدرانجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری عبدالر ز اق باجوہ، ڈویژنل صدر حاجی محمد اسلام نے کہا ہے کہ کوئلہ مائن مالکان اور ایجنٹوں کی مبینہ ملی بھگت سے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی کو ئلہ کی قیمتوں میں 5ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہو گیا ہے جس سے بھٹہ انڈسٹری تباہ ہو جائے گی ۔بھٹہ کا کاروبار تاریخ کے بد ترین مندے کا شکار ہو چکا ہے ۔ کوئلہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے بھٹہ مالکان کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر ڈیرہ چوہدری علی اصغر بھولا گجر شہید پر ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیئر مین حاجی الطاف،سر پرست اعلیٰ چوہدری اشرف گجر،سینئر نائب صدر میاں فرمان،جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی، سیکر ٹری فنانس میاں اسد یوسف، چوہدری امین باجوہ، اسلم چدھڑ،حافظ محمد اکرم، چوہدری سعید رحمانی، رانا رئوف خاں، عارف گجر، منور سلیم کسانہ، واجد گورایہ، حاجی الیاس بلو، زاہد سرویا، رانا حامد خاں، کلیم رندھاوا،ذیشان اسلام اور دیگر بھی اجلاس میں موجود تھے ۔بھٹہ مالکان کا کہنا ہے کہ جو کوئلہ چند روز قبل 15 ہزار روپے ٹن تھا اب اس کی قیمت 35 ہزار فی ٹن ہوگئی، قوم کو اب جاگنا ہوگا ورنہ بحران بھٹے کا مستقبل خاتمہ کر دے گا، کوئلہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے بھٹے چلانا انتہائی مشکل ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خام مال کی قیمت میں اس قدر بڑھ گئی ہے کہ بھٹے کا کاروبار اب مستقل بند ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ لکڑی جو چھ سو روپے فی من تھی آپ بارہ سو روپے فی من ہو چکی ہے پورے کا ریٹ تین سو روپے من تھا اب چھ سو روپے میں بھی نہیں مل رہا دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں مالکان نے سر پکڑ لیے ہیں کہ بھٹے کیسے چلائیں۔
33