35

کوئٹہ کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن کو اڑا دیاگیا

کوئٹہ (نامہ نگار)بلوچستان کے علاقے بولان میں نا معلوم ملزمان کی جانب سے کوئٹہ کو گیس سپلائی کرنے والی 12″ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بولان کے علاقے سراج آباد میں نا معلوم ملزمان نے کوئٹہ کو گیس سپلائی کرن والی 12″ قطر کی گیس پائپ لائن کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جس کے پھٹنے سے پائپ لائن تباہ ہوگئی اور مچھ کوئٹہ مستونگ قلات سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں