51

کوئی بھی حکومت تاجروں کے دیئے ٹیکسوں کے بغیر نہیں چل سکتی

فیصل آباد (پ ر) ملکی معیشت میں تاجروں کا کردار مسلمہ ہے’ کوئی بھی حکومت تاجروں کے دیئے ہوئے ٹیکسوں کے بغیر نہیں چل سکتی مگر افسوس آج تک کسی حکومت نے تاجروں کے مسائل پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے آج تاجر طبقہ خود کو غیرمحفوظ سمجھتا ہے’ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کوہ نور سٹی کے صدر میاں تنویر ریاض نے انجمن ہذا کے مرکزی آفس سنٹر پوائنٹ شاپنگ مال کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر چیئرمین چوہدری عبدالحمید گجر’ جنرل سیکرٹری رانا خالد’ مرکزی کلاتھ بورڈ کے صدر الحاج نصیر یوسف وہرہ’ کینال روڈ کے صدر چوہدری ظفر علی’ جھمرہ روڈ کے صدر طارق محمود قادری’ چیمبر آف کامرس کے سابق نائب صدر میاں تنویر احمد’ ایگزیکٹو ممبر FCCI میاں گلزار’ میاں یاسین امین’ ڈویلپر ایسوسی ایشن میاں محسن’ چیئرمین ریکس سٹی مالے خان کے علاوہ کوہ نور سٹی کے تمام پلازوں کے تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں