گوجرہ(نامہ نگار)وقت پر منصفانہ انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں۔خواتین انتخابات میں اہم کردار اداکریں گی۔کوئی بھی معاشرہ خواتین کے مثبت کردار کے علاوہ ترقی نہیں کر سکتا، خواتین کی تعداد نصف سے ذیادہ ہے اور وہ معاشرے کیلئے بہت اہم ہیں آنے والے عام انتخابات میں بھی خواتین کا کردار کلیدی ہوگا اور اگر خواتین نے اپنی ووٹ اور سپورٹ کی قوت کو ٹھیک سے استعمال کیا تو آنے والے انتخابات ملک کی ترقی کی طرف پہلا قدم ثابت ہوں گے جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار ہے اسی لیے خواتین کو چاہیے کہ وہ آنے والے الیکشن میں جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دیں جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس نے اقتدار کے بغیر بھی ہر مشکل گھڑی میں ملک و ملت کی مثالی خدمت کی ہے اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار حافظ فرحان اللہ امیر جماعت اسلامی ضلع ٹوبہ،ڈاکٹر عطائاللہ حمید امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 105 و صوباء اسمبلی پی پی 120,ربیعہ طارق ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پنجاب،فوزیہ محبوب نائب ناظمہ حلقہ خواتین صوبہ پنجاب اور شکیلہ زین ناظمہ حلقہ خواتین ضلع ٹوبہ نے دفتر جماعت اسلامی جھنگ روڈ گوجرہ میں خواتین کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ ن دیگر سابق حکمران جماعتوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔
