81

کوہلی کی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں عدم دستیابی معمہ بن گئی

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عدم دستیابی معمہ بن گئی کیونکہ اس کی وجہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی معلوم نہیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی ان دنوں بھارت میں موجود نہیں ہیں اور وہ جلد ٹیم کو دستیاب بھی نہیں ہوں گے ۔ویرات کوہلی کے انگلینڈ کے خلاف آخری 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا امکان نہیں ہے ۔اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کے حوالے سے افواہیں نہ پھیلانے کی درخواست کی ہے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کے مطابق ویرات کوہلی کی واپسی کا کچھ علم نہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ویرات کوہلی کے بھائی نے والدہ کی علالت کی بھی تردید کی ہے ، ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں