فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کٹی پتنگ پکڑنے کی کوشش کے دوران آہنی راڈ بجلی کی تاروں کو چھونے سے 14 سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 201 رب چندیاں تلاواں کے رہائشی تنویر کا 14 سالہ بیٹا علی گھر کی چھت پر کٹی پتنگ پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے آہنی راڈ قریب گزرتی ہوئی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، جسکی وجہ سے زور دار بجلی کا جھٹکا لگنے سے گر کر بے ہوش ہو گیا، علم ہونے پر اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کر دی۔ تھانہ ملت ٹائون پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔
19