ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ کے علاقہ سروبئی چڑ ھائی سے اترتے ہوئے کپڑے سے بھرے کنٹینر کی بریک فیل ہونے سے کنٹینر سیمنٹ سے بھرے ہینوٹرک سے ٹکرانے سے دو بچوں سمیت5افراد موقع پر جاں بحق ‘ جبکہ دو زخمی ہوگئے ‘واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ر یسکیو 1122اسٹیشن 55کی میڈیکل ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی ‘ طبی امدادکے بعد زخمیوں کو درازندہ ہسپتال منتقل کردیا ۔ریسکیو1122کے میڈیا کوارڈینیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ کے علاقہ سروبئی چڑھائی سے اترتے ہوئے کپڑے سے بھرے کنٹینر کی بریک فیل ہونے سے کنٹینر سیمنٹ سے بھرے ہینوٹرک سے ٹکراگیا ‘ جس کے نتیجے میں دو بچوں 8سالہ لقمان ‘ 9سالہ رحمان سمیت قدرت اللہ ‘ منظور ‘ یوسف جاں بحق ہوگئے جبکہ روزی خان اور عبدالرحمان زخمی ہوگئے ‘ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122اسٹیشن 55کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاںبحق و زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹائپ ڈی ہسپتال درازندہ منتقل کردیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ مقام پر اس سے قبل بھی اسی طرح کے حادثات کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوچکے ہیںاہلیان علاقہ نے ڈویژنل کمشنر نثار احمد خان سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ مقام کو ٹریفک کیلئے محفوظ بنایا جائے تاکہ قیمتی جانوں کے ضائع سے بچا جا سکے۔
33