فیصل آباد(پ ر)سابق چیئرمین سٹی کونسل 20اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی ہدایت علی انصاری نے کہاہے کہ زرعی ترقی کے بغیر ملکی خوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔حکومتی سطح پر کسانوں کاشتکاروں کوریلیف دینے ‘کھادوں اور زرعی آلات کی قیمتوں میں کمی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے’انہوں نے کہاکہ چین’بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک جہاں صنعتی لحاظ سے ہم سے کہیں آگے ہیں وہاں زراعت میں خودکفالت حاصل کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں’اس کیلئے ضروری ہے کہ چھوٹے بڑے آبی ذخائر کی تعمیر ‘نہروں کی صفائی اور کشادگی کے ساتھ ساتھ جعلی زرعی ادویات کی تیاری اور فروخت کے خلاف بھی عملی طورپر کریک ڈاؤن کیاجائے۔
