19

کھاد کے متوازن استعمال سے پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے

کمالیہ(نامہ نگار) فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے گندم کی فصل پر یوم کاشتکاراں چک نمبر 268 گ ب مل موڑ کمالیہ میں منعقد کیا گیا۔جس میں فوجی فرٹیلائزر کے زرعی ماہرین طارق جاوید فارم ایڈوائزری سنٹر سرگودھا کے مینیجر, حسن علی خان ہیڈ آف سیل ڈسٹرکٹ اور محمد حسن حبیب ایگری سروس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کثیر تعداد میں کاشتکاروں نے حصہ لیا، زرعی ماہرین نے فصلوں کی زیادہ پیداوار اور منافع بخش کاشتکاری کے متعلق جدید زرعی طریقے کاشتکاروں کو آگاہ کیے، کھادوں کے متوازن استعمال سے ہی فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، خاص طور پر گندم کی فصل میں پوری مقدار میں فاسفورس ڈی اے پی والی کھاد کا استعمال پیداوار میں یقینی اضافہ کرتی ہے۔ کاشتکار اپنی زمینوں کے مفت تجزیے کروا کے کھادوں کا متوازن استعمال کریں، تاکہ ان کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے، کاشتکاروں نے ایف ایف سی کی ایگری سروسز ایکٹیویٹیز کو سراہا اور اپنی زمینوں اور پانی کے تجزییکروانے کا ارادہ کیا۔ پروگرام کے آخر میں میں کاشت کاروں نے سوالات کیے,جس پر زرعی ماہرین نے تسلی بخش جوابات دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں