منڈی صادق گنج (نامہ نگار) کھال بند کرنے کی رنجش 17 سالہ نوجوان قتل۔ موضع مٹ والا کے رہائشی ریاست علی نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ زرعی زمین کو سیراب کرنے والا کھال جو کہ ہماری صوابدید پر ہماری زمین سے گزر رہا تھا اس کھال کو ہم نے کچھ روز قبل مسمار کر دیا جس کی رنجش پر شاہ اسوار نے کھیت سے گھر جاتے ہوئے میرے بیٹے وارث علی کو فائر مار کر قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 07/24 بجرم 302,109 درج کر لیا۔
