35

کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 50سے 70 فیصد سالانہ اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان میں شرح مہنگائی سالانہ بنیاد پر 38.4 فی صد ہو گئی، جس سے ملک میں میں مہنگائی کا 47 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں پچھلے دو ماہ میں مہنگائی 31 فی صد رہی جو اگست میں27فی صد تھی، جب کہ مہنگائی سالانہ بنیاد پر 38.4 فی صد ہو گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 50 سے 70 فی صد سالانہ اضافہ سالانہ بنیاد پر ہو رہا ہے ۔ماہرین نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ مہنگائی میں آنے والے مہینوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے ، اور آئی ایم ایف کے مطالبے پر ٹیکسز میں اضافے سے مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں