ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ڈیرہ ژوب روڈ پر واقع کھتی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ ‘ ایک پولیس اہلکار زخمی ‘ پولیس کی جوابی کاروائی کے بعد دہشتگرد پسپا ہوگئے ‘ واقعہ کی اطلاع پر ضلعی پولیس سربراہ محمد شعیب خان پولیس نفری کے ہمراہ فوراً موقع پر پہنچ گئے ‘ سرچ آپریشن شروع ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود ڈیرہ ژوب روڈ پر دگزشتہ رات دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے کھتی پر حملہ کردیا ‘ پولیس نے دہشتگردوں کو موثر جواب دیتے ہوئے دہشتگردوں کاحملہ پسپا کردیا ‘ جس کی وجہ سے دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے ‘ واقعہ کی اطلاع پر ضلعی پولیس سربراہ محمد شعیب خان ‘ ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ محمد عدنان پولیس نفری کے ہمراہ فوراً کھتی چیک پوسٹ پر پہنچ گئے ‘ جس کے بعد علاقہ میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ‘ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل کامران زخمی ہوا ‘ جس کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاگیا۔ ‘ جہاں پر ضلعی پولیس سربراہ محمد شعیب خان نے اس کی عیادت کی ۔
26