18

کھلاڑیوں کے آرام کا دیکھنا مینجمنٹ کا کام ہے ‘ حارث رئوف

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے آرام کا دیکھنا مینجمنٹ کا کام ہے ، کھلاڑی فٹ ہے تو وہ کھیل سکتا ہے اور اس کا فیصلہ فزیو کی رپورٹ پر ہوتا ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ ہر کھلاڑی نے پی ایس ایل میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پنڈی میں کنڈیشنز تھوڑی مختلف تھیں، غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے ۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ہائی اسکورنگ میچز ہوئے ، بولرز نے رنز روکے ، لیکن غلطیاں ہوئیں، بیٹرز کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اچھا کھیلا۔ایک سوال کے جواب میں حارث رؤف نے کہا کہ مینجمنٹ کھلاڑی کا جائزہ لے کر فیصلہ کرتی ہے کہ اسے کتنا کھیلنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں