8

کھلیں جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ اور مضبوط رکھتی ہیں،ڈپٹی کمشنر ساہیوال

ساہیوال(بیوروچیف )ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کا افتتاح کر دیا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں منعقدہوئی جس میں ضلع بھر سے سینکڑوں کھلاڑیو ں نے شرکت کی۔سابق ممبر پنجاب اسمبلی خضر حیات شاہ کھگہ، ایڈیشنل کمشنر فنانس یاسر فرید، اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال رانا اوورنگزیب،ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری نثار الحق اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر یاسمین اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ضلعی مقابلوں میں کھلاڑی 6کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز کے انعقاد سے نوجوان ٹیلنٹ کو ابھارنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں