37

کھلی کچہری کامقصد عوام کے مسائل سننا اور حل کرنا ہے ‘ ڈی پی او ٹوبہ

کمالیہ(نامہ نگار) ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کمالیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، کھلی کچہری میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل سننا اور حل کرنا ہے: ڈی پی او ٹوبہ۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او ٹوبہ عارف شہباز خان نے آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایات کے پیش نظر عوام کے مسا ئل سننے اور ان کے حل کے لئے تھانہ کمالیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں شہر اور گر د ونواح سے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے احکامات بھی جاری کئے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عارف شہباز خان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل نہ صرف آگاہی حاصل کرنا ہے بلکہ ان کو فوری طور پر حل کرنا بھی ہے۔ کھلی کچہری کے انعقاد سے عوام اپنے مسائل کو خود آکر بیان کر سکتے ہیں اس طرح وہ لوگ جو اپنے مسائل کو بیان کرنے کیلئے ڈی پی او آفس تک کا سفر نہیں کر سکتے وہ بھی اپنے مسائل کھلی کچہری میں آسانی سے بیان کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں