13

کھویا مقام حاصل کرنے کیلئے محبت رسولۖ کا جام پینا ہو گا

ٰفیصل آباد (پ ر) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے68گ ب میںخوشبوئے کائناتۖکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایمان کا دار و مدار محبت رسولۖ میں ہے۔ اپنی نسلوں کو پھر سے تاجدارِ کائناتۖ کے گنبد خضری کی طرف پھیرنا ہوگا، محبتِ مصطفیۖ کا تقاضا ہے کہ حضور تاجدارِ کائنات کی سیرت طیبہ اور اخلاق مصطفیۖ کو اپنی زندگیوں میں اپنایا جائے۔کانفرنس میں پیر سید طیب حسین شاہ گیلانی آستانہ عالیہ33شریف، پیر سید غلام محی الدین شاہ، علامہ رانا محمد ادریس قادری، علامہ کاظم علی رضا،میاں کاشف محمود ، خلیل احمد طاہر، راناطاہرسلیم،میاں امجد حسین، میاں عنصر محمود، قاری ریاست چدھڑ، علی احمد ضیا،آصف عزیز،ظفرمحمودخان،محمدآصف گجر ،اویس گجر،محمداشرف سمیت علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری اور صحافتی شخصیات اور(مرد و خواتین)نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں