سرگودھا (بیورو چیف) کھیلوں کے فروغ کیلئے نوجوانوں کو گرائونڈ میں لانا ضروری ہے نوجوان طبقہ موبائل کی وجہ سے کھیلوں سے دور ہوتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے گرائونڈ ہر گزرتے دن کیساتھ غیر آباد ہورہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے مختلف لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب سے ہماری زندگیوں میں موبائل آیا ہے خصوصاً نوجوان طبقہ کھیلوں کیساتھ ساتھ ہر چیز سے دور ہورہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ موبائل کے غیر ضروری استعمال کیلئے حکومت کو واضح حکمت عملی ترتیب دینا ہوگا وگرنہ ہماری نوجوان نسل تباہ ہوجائیگی پہلے ہی پاکستان میں کام کرنے کا رواج کم ہے رہی سہی کسر موبائل فون پوری کررہا ہے ہاکی’ کرکٹ’ فٹ بال’ والی بال’ کراٹے اور اسی طرح دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات کیلئے ضروری ہے کہ ہم مل جل کر انہیں دوبارہ فعال کریں۔
