24

کھیلیں صحت مند جسم اورمعاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھیلیں صحت مند جسم اور معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں لہٰذا ان کا فروغ ضروری ہے۔پاور سیکٹر قومی کھیلوں کی ترقی اور فروغ کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ دوستانہ میچز ایک اچھی ر و ا یت ہے جس سے کھلاڑی اپنے تجربات باہمی طور پر ایک دوسرے کو منتقل کریں گے اوردونوں ٹیموں کی پریکٹس بھی ہو گی۔یہ باتیں فیسکو اور ا لیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوستانہ میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی چیف ایگز یکٹو فیسکو انجنئیربشیراحمد نے کہیں۔انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن ا قد امات کئے جائیں گے یہ تقریب اس بات کی گوا ہ ہے اور آئندہ بھی کھیلوں کے فروغ کیلئے اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی ۔ ا نھوں نے مزید کہاکہ کھیلوں کے فروغ میں فیسکوکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔پاور سیکٹر ہمیشہ سے کھیلوں کی ترقی اور نئے کھلاڑیوں کیلئے شاندار نرسری رہا ہے۔ انھوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ دلجمعی اور خلوص نیت سے محنت کریں اوراپنے اداروں کا نام قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید روشن کریں۔اس موقع پرسیکرٹری فیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن اطہر ایوب چوہدری نے ہینڈ بال مقابلوں کے مقابلوں کے انعقاد کرانے پرخوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے دوستانہ میچ کی صورت میں صحتمندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں