فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ سٹرس کی برآمدات 300ملین ڈالر سے محدود ہو کر 100ملین سیبھی کم رہ گئی ہے سٹرس کی پیداوار کو بڑھانے اور کاشتکاروں کی درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں تاکہ سٹرس کو درپیش چیلنجز سے احسن انداز سے نپٹا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، محکمہ زراعت پنجاب حکومت ، خیبر پختونخواہ حکومت ا ور وفاقی غذائی استحکام وزارت کے زیر ا ہتمام چک نمبر 332جاگڑہ پیر محل میں منعقدہ سٹرس کے کا شتکا ر و ں کیلئے ورکشاپ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ سیڈ سرٹیفیکیٹ قوانین کو مکمل طور پر لاگو کرنا ہو گا انہوں دنیا بھر میں کم بیجوں والے سٹرس کو پسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ سٹرس کو مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا جس سے ہماری سٹرس کی پیداوار بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
