29

کینیڈا اوربھارت سے آئے سکھ مہمان آبائی گھردیکھ کر آبدیدہ

جڑانوالہ(نامہ نگار)کینیڈا اور بھارت سے آنیوالے سکھ مہمان اپنے آبائی گھر کو دیکھ کر آ بد یدہ ہو گئے۔نواحی گائوں 53 گ ب ڈھیسیا ں میں ڈھیسی خاندان کی پرانی حویلی آج بھی ا پنے ا ندر ایک تاریخ سموئے ہوئے ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق تقسیم ہند کے وقت جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 53 گ ب ڈھیسیاں میں سکھوں کی ا کثریت آباد تھی جن میں ڈھیسی خاندان کو اپنے ا ثر و رسوخ کی بنا پرعلاقہ میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔اسی گائوں میں قائم ڈھیسی خا ند ان کی حویلی آج بھی اپنے اندر ایک تاریخ سمو ئے ہوئے ہے اور اسی خاندان کی وجہ سے اس گا ں کا نام علاقہ بھر میں ڈھیسیاں کے نام سے جانا جاتاہے۔تقسیم ہند کے وقت ڈھیسی خاندان بھار ت منتقل ہوگیا اور بعدازاں اس خاندان کے اکثر افراد کینیڈا چلے گئے اور آجکل ادھر ہی رہائش پزیر ہیں۔ڈھیسی خاندان کے بھوپندر سنگھ ڈھیسی، ہیچرن سنگھ ڈھیسی جو اس وقت چھوٹی عمر کے تھے ا پنے دوستوں گرپریت سنگھ گل اور گر ورندر سنگھ گل کے ہمراہ 53 گ ب ڈھیسیاں آئے تو وہاں انکے دیرینہ د و ست ظہیرالدین بابر بھٹی نے گائوں کے سرکردہ افراد میاں ابوبکر حمزہ اور ارشد عابد بھٹہ کیساتھ انکا بھر پور استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں